the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی۔  وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ملک کے معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹرذاکرنائک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پرپانچ برس کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی یہ سمجھتی ہے کہ ڈاکٹرذاکرنائک کے ادارے پرلگائی گئی پابندی ملک کے روادارسماج اورسیکولردستورکی معکوس نمائندگی اورانصاف کے تقاضوں کے ساتھ کھلواڑہے،اس لیے جمعیت حکومت سے اس پابندی کوفوراًختم کرنے کامطالبہ کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کے امیرمولاناعبدالسلام سلفی نے صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ ڈاکٹرذاکرنائک



مشہوراسلامی مبلغ ہیں۔ ان کے خطابات ملک وبیرون ملک سنے جاتے ہیں، ہماری معلومات کے مطابق انہوں نے ہمیشہ امن وامان ہی کی بات کی ہے اوردہشت گردی کی ہرشکل کی وہ ہمیشہ مذمت کرتے رہے ہیں اورملک کی عوام نے عام طورپران کی زبان سے ہمدردی ،تعاون اورباہمی احترام ہی کی باتیں کی ہیں۔ ایک طرف سلجھے لہجہ میں بات کرنے والے شخص پرپابندی لگائی جارہی ہے تودوسری طرف کھلے عام مختلف فرقوں کے خلاف بیان دے کرمنافرت پھیلانے والوں کوملک میں چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ یہ صورت حال ملک کی اقلیات کے لیے فکرمندی اورتشویش کاباعث ہے۔ کیونکہ ایک شخص کے ساتھ ناانصافی کے بعدخدشہ ہے کہ دوسرے کوبھی نشانہ بنایاجائے اوریہ سلسلہ درازہوسکتا ہے جس کے آثارنظرآنے لگے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.